۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ سلیمانی

حوزہ/ ایران کے صوبہ مازندران کے چیف آف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے بعد آیت اللہ سلیمانی کے قاتل سے قصاص لینے کے حکم کو جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین اکبری نے کہا: صوبہ مازندران کی عدالت نے حکم سناتے ہوئے آیت اللہ سلیمانی کے قاتل کو قصداً قتل کے الزام میں قصاص کی سزا سنائی ۔

انہوں نے مزید کہا: تفتیش کے مختلف مراحل میں ملزم نے واضح طور پر اپنے بیانات میں جرم کا اقرار کیا اور تمام تحقیقات کے نتائج کے مطابق مجرم کا جرم ثابت ہوا اور ، عدالت کی جانب سے جاری کردہ قصاص کا حکم بعض قانون مراحل کو طے کرنے کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ مازندران کے نمائندے آیت اللہ سلیمانی کو 26 اپریل 2023 کو ایران کی نیشنل بینک (بینک ملی) بابولسر میں ایک بینک گارڈ نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا، عارضی گرفتاری کے وارنٹ کے اجراء کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .